Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

اللہ تعالی انسان کو مختلف طریقوں سے آزماتا ہے لیکن مطلوب ایک ہے کہ انسان اللہ سے رجوع کرے،آمنہ عثمان



کراچی /22اپریل ( )اللہ تعالی انسان کو مختلف طریقوں سے آزماتا ہے لیکن مطلوب ایک ہے کہ انسان اللہ سے رجوع کرے اور صبر کرے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ عثمان نے واٹس ایپ پر مختصر خلاصہ قرآن کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں اللہ تعالی نے ایمانیات،اخلاقیات معاملات اور عبادات کا ذکر کیا ہے کہ دراصل نیکی کا اصل تصور ان عناصر سے ہی جنم لیتا ہے۔ان آیات میں ہمیں ایسے معاشرے کی تصویر دکھائی گئی ہے جو خیر اور بھلائی پر مبنی معاشرہ ہے۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت واٹس ایپ خلاصہ قرآن کا یہ سلسلہ 27 شعبان تا 27 رمضان المبارک جاری رہے گا۔ دورہ قرآن میں افراد کی دلچسپی کے لئے پارہ سے متعلق سوالات بھی رکھے گئے ہیں،جن کے جواب کے لیے شرکاء ای میل کرسکتے ہیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس