Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکمران کچھ کریں یا نہ کریں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اہل لاہور کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


21 اپریل 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک عوام کیلئے حکومتی پالیسیاں ثابت ہورہی ہے جن کی وجہ سے غریب عوام سے دوقت کی روٹی چھین گئی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور اور متوسط طبقہ بھوک افلاس کے ہاتھوں اذیت میں مبتلاہے جبکہ ملک میں حکمران جماعت سمیت دیگر سیاسی جماعتیں کورونا وائرس سے نجات اور ملکی مفاد میں ایک ہونے کی بجائے سیاست کرنے میں مصروف عمل ہیں جو قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برکی میں گندم کٹائی کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اساس کفالت پروگرام کے نام سے حکومت دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ کے زخموں پر نمک پاشی کیا جارہی ہے کیونکہ حکومت کے پاس ان کا ڈیٹا ہی موجود نہیں جبکہ بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ سمیت آٹے میں نمک کے برابر حقدار افراد کو امداد مل رہی ہے جبکہ بدقسمتی سے ایک بڑی تعداد میں مستحق افراد اس پیکیج سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ملک کے فلاحی اور رفاہی ادارے بروقت عوام ریلیف کیلئے کوشاں نہ ہوتے تو ملک میں خانہ جنگ کا ماحول پیدا ہوجاتا۔ملک کے تمام صوبوں سمیت صوبائی دارالحکومت شہر لاہور میں بھی جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے لاکھوں افراد تک پکا ہوا کھانا، سبزیاں، خشک راشن تقسیم کیا ہے اور پبلک مقامات مساجد، ہسپتال، میڈیا ہاوسز، چرچ، گوردوارے، پولیس اسٹیشن سمیت سرکاری و نجی اداروں جراثم کش سپرے کے ساتھ انیٹی کورونا فیس ماسک اور ہینڈ سینیائرز تقسیم کیے ہیں۔ حکمران کچھ کریں یا نہ کریں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اہل لاہور کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس