Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس اور د یگر حفاظتی سامان ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرے، ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


17 اپریل 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کورونا وارئرس کے خلاف فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر طبی عملے کو حکومت حفاظتی کٹس اور سامان ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرے۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس اور سامان کی عدم فراہمی سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال میں اینٹی کورونا سپرے کروانے، ہسپتال کے میڈیکل ایم ایس ڈاکٹر مسعود صلاح الدین کو 150 حفاظتی کٹس، 500 سرجیکل ماسک، پووٹیکشن شیلڈز و دیگر سامان کی فراہم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد،رانا پرویز،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف، رہنما جماعت اسلامی حافظ محمود احمد، طلہ ہاشمی و دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ڈاکٹر ز،نرسز سمیت پورا میڈیکل سٹاف کرونا وائرس کے خلاف صف اؤل سپاہی کا کردار ادا کررہا ہے جس پر جماعت اسلامی اور پوری قوم ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسز کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف بھی کورونا وائرس کے خلاف پہلی قطار میں کھڑے ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹر اور نرسز کے ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی حفاظتی کٹس فراہم کرے میڈیکل کی دنیا میں ہمیں فرنٹ لائن
آرمی قرار دیا جا رہا ہے لہٰذا حکومت بھی فرنٹ لائن آرمی کو مکمل تیاری سے میدان میں اتارے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس