Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مشکل وقت میں اہلیان لاہور کی خدمت میں کوشاں ہیں،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد



19 اپریل 2020ء
لاہور( ) سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اپنے شہر کی حفاظت کے لیے پبلک مقامات اور گلی محلوں میں اینٹی کورونا ڈس انفیکشن سپرے کا کام جاری رکھیں گے۔آج شہر کے پانچوں علاقوں کو مزید 30 اینٹی کورونا سپرے مشینیں تقسیم فراہم کی گئی ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مشکل وقت میں اہلیان لاہور کی خدمت میں کوشاں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے اینٹی کورونا سپرے مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسین، امیر صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف،صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر محمود احمد، محمد شفیق ملک، خالد احمد بٹ، چوہدری محمو شوکت، حاجی ریاض الحسن ویگر عہدیداران نے شرکت کی۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں صف اؤل میں خدمت کا کام کررہی ہے۔اب تک شہر بھر کے مساجد، امام بارگاہوں، چرچ، گوردوارے، پولیس اسٹیشن، ہسپتال،کلینکس اور میڈیا ہاؤسز سمیت دیگر لاک ڈاؤن زدہ علاقوں میں اینٹی کورونا ڈس انفیکشن سپرے کرچکے ہیں جبکہ یہ سلسلہ کورونا وائرس سے نجات تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی شہر میں 30 کورونا ریلیف سینٹرز، فوڈ بنک، الخدمت باورچی خانوں سے اب تک ہزاروں خاندانوں میں پکا ہوا کھانا، اینٹی کورونا
حفاظتی سامان اور خشک راشن تقسیم کرچکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس