Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

راشن کی تقسیم کے وقت دیہاڑی دار اور سفید پوش افراد کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے، ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


16 اپریل 2020ء
لاہور( ) سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ ہر شہری کا دینی اور قومی فریضہ ہے اس شعور کو اجاگر کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ویلینٹرز امدادی سرگرمیوں کے ساتھ کوشاں ہیں۔عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اللہ کے حضور توبہ استغفار اور حفاظتی تدابیر کرکے دینی اور قومی فریضہ ادا کریں۔شہر میں قائم 30 کورونا ریلیف سینٹرز کے ذمہ داران ہر خاص و عام تک اینٹی کورونا سامان فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائرز کی فراہمی کے ساتھ اپنے علاقوں میں مساجد، کلینکس، پولیس اسٹیشنز، اقلیتوں کی عبادات گاہوں سمیت گلی و محلوں میں اینٹی کورونا کورونا سپرے کو بھی یقینی بنائیں اورراشن کی تقسیم کے وقت دیہاڑی دار اور سفید پوش افراد کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی عہدیداران کے اجلاس میں شہر میں قائم 30 کورونا ریلیف سینٹرز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمودالاحد، مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعریز عابد، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر محمود احمد، محمد شفیق ملک، خالد احمد بٹ، چوہدری محمو شوکت، حاجی ریاض الحسن، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومتی سطح پر دیئے جانے والے کورونا ریلیف پیکیج سے دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ بڑی تعداد میں محروم ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن گلی محلے کی سطح پر بنے والی الخدمت کمیٹیوں کے ذریعے ان افراد تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد کہا کہ مشکل اور مصیبت کی
اس گھڑی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت کے ویلینٹرز ز اپنی خدمت خلق کو جاری رکھیں گیاور اس مشکل گھڑی میں قوم کا سہارا بنیں گے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس