Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی اور الخدمت محدود وسائل میں وسیع پیمانے پر خدمت خلق کا کام سرانجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


12 اپریل 2020ء
لاہور ( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن سے متاثرین کی بڑی تعداد مدد کی منتظر ہے۔ دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ ہر گذرتے دن کے ساتھ بھوک افلاس کی وجہ سے اذیت اور مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن محدود وسائل میں وسیع پیمانے پر خدمت خلق کے کام کو سرانجام دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ علاقہ شرقی لاہور کے زیر اہتمام سٹریٹ نیو اقبال پارک میں متاثر 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف، صدر جے آئی یوتھ علاقہ شرقی رانا قمرالمدثر، سیکرٹری جے آئی یوتھ علاقہ شرقی رانا شفیق رضوان، صدر الخدمت فاونڈیشن زون 162 خالد خان میو و دیگر قائدین موجود تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ ہوا ہے ان کے گھروں کے چولہے بند ہو گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں عوام فاقوں پر مجبور ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دینا اچھی کاوش ہے لیکن حکومتی ریلیف پیکیج سے اصل حقدار محروم ہیں ان تک نہ تو امدادی سامان پہنچاسکا ہے اور نہ ہی امدادی رقم جو حکومتی نااہلی کی بدترین مثال ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے کوئی منظم طریقہ کار اختیار کرے تاکہ غربیوں کی مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔ملتان میں ناقص انتظامات کی وجہ سے راشن تقسیم کے موقع پر خاتون کی موت اور 30 سے زائد خواتین کا زخمی ہونا تشویشناک ہے۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر میں 30کورونا ریلیف سنٹر اور فوڈ بنکوں کے ذریعے مستحقین کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس