Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

خود کو سپر پاور اور دنیا کے حاکم سمجھنے والے آج ایک معمولی وائرس کے سامنے بے بس ہیں،حافظ محمد ادریس



لاہور3اپریل2020ء
حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کی بے بسی واضح کردی ہے ۔ خود کو سپر پاور اور دنیا کے حاکم سمجھنے والے آج ایک معمولی وائرس کے سامنے بے بس ہیں ۔رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفار ہی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں سے نجات کا ذریعہ ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنا عوام کی ذمہ داری ہے ۔بیماری یا پریشانی سے تنگ آکرخود کشی کرنا اللہ کی رحمت سے مایوسی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے مایوسی سے منع فرمایا ہے ۔لاک ڈاﺅن کے دوران اپنے ارد گرد موجود مستحقین کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا۔
حافظ محمد ادریس نے کہا کہ حکومت ابھی تک غریبوں کو ریلیف دینے میں کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔ مخیر حضرات اپنے ارد گرد موجود مستحقین کی ضروریات کا خیال کریں اور اللہ کی راہ میں کھل کرخرچ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی آزمائش کرتا ہے اور دیکھتا ہے کہ مصیبت زدگان کی مدد کیلئے کون آگے بڑھ کر خرچ کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی قوم معترف ہے ۔لاکھوں لوگوں کو راشن اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاءپہنچائی گئی ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قوم توبہ و استغفار کرے تو اللہ تعالیٰ بہت جلد اس وباءسے نجات دیدے گا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس