Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کورونا وبا ءکا مقابلہ تنہا حکومت یا فوج نہیں کرسکتے ،پور ی قوم کو متحد ہونا ہے۔لیاقت بلوچ


لاہور3اپریل 2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے شیخوپورہ،لاہور میں کرونا ریلیف مراکز کا دورہ کیا۔کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا ءکا مقابلہ تنہا حکومت یا فوج نہیںکرسکتی ،پور ی قوم کو متحد ہونا ہے۔وباءمسلم غیر مسلم سب کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ان دنوں نیم حکیم،نیم دانش ورطرح طرح کے تجزیے اور نسخے دے رہے ہیں۔سب لوگ منظم قوم کی حیثیت سے تمام طبی احتیاطیں اختیار کریں اور طبی قید قبول کریں۔اہل ایمان اللہ کی طرف سے تنبیہ،آزمائش کوویک آپ کال لیں،رجو ع اللہ ،توبہ و استغفار کرتے ہوئے اسلام کی حکمرانی کے نظام کی طرف لوٹ آئیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی ،الخدمت فاﺅنڈیشن کے دفاتر،ہسپتال،اسکولز،ایمبولینسز،مساجد ،اسلامی مراکز،کارکن،رضاکار ریلیف کام کے لیے ہمہ تن مصروف ہیں۔کارکنان پوری محنت اور تلاش سے لاک ڈاﺅن سے متاثرہ غریب سفید پوش مرد و خواتین ،اقلیتوں،خواجہ سراہوں،تک فوڈ پیکج،سینی ٹائزر،ادویات پہنچا رہے ہیں۔جراثیم کش سپرے تمام مسالک کی مساجد،چرچ ،مندر،گوردواروں میں کئے جارہے ہیں۔کورونا وباءکے مقابلہ میں مسلم غیر مسلم سب متحد ہیں۔
لیاقت بلوچ نے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت ایسے افراد کی بیخ کنی کرے جو کورونا وباءکی آڑ میں مساجد ،باجماعت نمازوں،زائرین،تبلیغی جماعت،بیرون ملک سے آئے مسافروں کو ہدف بنا کر سماجی انتشار ،خود غرضی اور نفرتیںپیدا کررہے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کا بااعتماد میکنیزم بنائے۔ہسپتالوں ،ڈاکٹرز ،میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سہولتیں دیں۔اقتصادی بحران کے مقابلے کے لیے نئے قرضوں کے بوجھ لادنے کی بجائے تیل ،گیس،بجلی پر تما م حکومتی ٹیکس اور جی ایس ٹی تین ماہ کے لیے ختم کردے۔صنعتوں کو بحران کی طرف نہ دھکیلا جائے۔کورونا تباہ کن ہے۔لیکن وزیراعظم عمران خان کا اسلوب حکمرانی کورونا سے زیادہ تباہی لا رہا ہے۔ٹائیگر فورس کا اعلان عمران خان کا جذباتی اورفسادی فیصلہ ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس