Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

سابق امیر ضلع شیخوپورہ شیخ محمد جمیل کی بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،امیر العظیم



لاہور31مارچ2020ء
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستا ن امیر العظیم نے سابق امیر ضلع شیخوپورہ شیخ محمد جمیل کی بلا جواز گرفتاری اور انہیں چوبیس گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے اس شرمناک واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امیر العظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ محمد جمیل نے زندگی بھر عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔ان پر جعل سازی کا الزام لگانا اور جھوٹا مقدمہ درج کرنا ڈھٹائی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے۔الخدمت کے رضا کار ملک بھر میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے عوام میں سینی ٹائزر ماسک اور راشن تقسیم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ نے اس ظلم و جبر کا نوٹس نہ لیا اوراس کے ذمہ داروں کے خلاف تا دیبی کاروائی نہ کی تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔امیر العظیم نے کہا کہ شیخوپورہ کی ضلعی انتظامیہ کو رونا وائر س کے خلاف ہماری مہم کو نقصان پہچانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔لیکن انتظامیہ کے یہ ہتھکنڈے ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس