Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت ذخیرہ اندوزوں ومنافع خوروں کے خلاف کاروائی کرے،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)31مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی پابندی کی طرح حکومت ذخیرہ اندوز ومنافع خوروں کے خلاف کاروائی اورمہنگائی پرکنٹرول کے لیے بھی سخت اقدامات کرے۔اشیائے ضروریہ کی نہ صرف مصنوعی قلت بلکہ بلیک پرفوخت کرکے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کیا جارہا ہے جوکہ قانون وانصاف کے حکمرانی کے دعویدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پاکستان سمیت پوری انسانیت کیلئے سخت آزمائش اور وارننگ ہے، انسان نے چاند پر پہنچنے کی کوشش کی مگر اپنے خالق ومالک اللہ کو نہیں پہچانا،حفاظتی تدابیر کیلئے پوری قوم حکومتی اقدامات پر عمل کررہی ہے مگر ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گذرجانے کے باوجود حکومتی اعلان کردہ امداد کا کوئی نام ونشان نظر نہیں آرہا ہے، الخدمت کے کارکنان قابل تحسین ہیں جو رنگ ونسل اور پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر دن رات انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد عبدالعزیز نیو کراچی میں الخدمت کے تحت مستحق افراد میں راشن تقسیم کے دوران کیا۔ جماعت اسلامی نیو کراچی علاقے کے ناظم شکیل ہالاری اور عمر شفیق نے بھی خطاب کیا ،جبکہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات نیک محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی امیر نے مزیدکہاکہ اس وقت دنیا کے تیسرے حصہ کی آبادی مکمل لاک ڈاﺅن میں بند ہے، لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، خوراک کی کمی اور مہنگائی کے طوفان میں اس سے بھی بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، امریکہ چین سمیت بڑے سپرپاوراور نیوورلڈ آرڈر کے دعویدار بھی کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکے، امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہے، بھٹکے ہوئے انسانوں کو اپنے طرف پلٹنے کیلئے زلزلے ،سیلاب اور وائرس جیسی قدرتی آفات سے اللہ تعالیٰ آزماتا ہے،ان تمام مسائل کا حل توبہ واستغفار اوررجوع الی اللہ ہے۔ قرآن وسنت کو چھوڑنے کی وجہ سے آج ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔اس موقع پر مقامی ناظم شکیل ہالاری نے کہا کہ جماعت اسلامی والخدمت نے حسب حال دیانت وامانت کے ساتھ ایک ایک روپیہ مستحقین تک بھی پہنچارہی ہے،لاک ڈاﺅن کی وجہ سے غربت ومفلسی سے سفید پوش افراد گداگری کرنے پر مجبور ہیں،حکومت صرف اعلانات کررہی ہے جبکہ الخدمت اور جماعت اسلامی کے رضاکار عملی طور پر میدان میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کامیر جاوید الرحمن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)31مارچ 2020 نائب امراءجماعت اسلامی اسداللہ بھٹو، ڈاکٹرمعراج الہدیٰ ،سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جنگ اور اخبار جہاں کے ایڈیٹر میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گھرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس