Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

نازک موقع پرتشدد قوم کے مفاد میں نہیں ، گرفتار علماءکرام کو رہا اور مقدمات ختم کئے جائیں۔صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ


کراچی28 مارچ 2020 ء:ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدروسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے سندھ حکومت کی ایما پرمساجد کے پیش امام وخطباءکی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار اور مقدمات ختم ،علماءکو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس نازک ترین صورتحال سے دوچار ہے اس موقع پر معاملات کو ڈنڈے کے زورپر حل کرنا قوم کے مفاد میں نہیں ہے،کوروناوائرس کی وباقوم وپوری انسانیت کا مسئلہ ہے،پاکستان سمیت پوری دنیا میں تشویش ہے۔پاکستان کے علماءکرام نے بھی حکومت کا ساتھ اور اپنا مثبت کردار ادا کیا لیکن حکومتی پکڑ دھکڑ کے ذریعے معاملات کو اچھال رہی ہے جوکہ افسوس ناک امر ہے۔جمعہ کی نماز کے متعلق نوٹیفکیشن اچانک جاری کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود عوام نے 90فیصد اس پر عمل کیاتھا،لہٰذاا مزید ہم آہنگی کے ذریعے 100فیصد اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکتا ہے۔اسداللہ بھٹو نے علماءکران سے اپیل کی کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے متفقہ فیصلے پر عملدرآمد یقینی اور حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے لوگوں کو وبائی مرض سے بچایاجائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار علماءکرام کو رہا اور مقدمات ختم کئے جائیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس