Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ثریاعظیم(وقف) ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے آئیسولیشن وارڈ کی تیاری مکمل کرلی ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


28 مارچ 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ثریاعظیم(وقف) ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے آئیسولیشن وارڈ کی تیاری مکمل کرلی ہے جلد افتتاح کریں گے۔ ہسپتال میں موجود الخدمت لیب شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص اور آگاہی میں اپنا قلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کورونا وبا سے شہریوں کو بچانے کیلئے محدود وسائل کے ساتھ خدمت خلق میں ہر محاذ پر کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم ہسپتال کے دورہ کے موقع پر آئیسولیشن وارڈ کے تعمیراتی کام جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، سیکرٹری گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال ڈاکٹرلیاقت علی و دیگر ذمہ داران ہسپتال موجود تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کے سب لوگ اس وائرس کی زد میں ہیں۔ حتیاطی تدابیر اور رجوع الی اللہ کے بغیر اس سے چٹکارا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس مشکل گھڑی میں شہریان لاہور کے شانہ بشانہ ہے۔ شہر کے 30 مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں الخدمت کمیٹیاں شہریوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے فری حفاظتی سامان، پکا ہوا کھانا اور خشک راشن کی تقسیم کے لیے گلی محلوں کی سطح پر متحرک ہیں اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے ہسپتال کے انتظامی امور دیگر چیزوں کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کورونا وبا کی حفاظتی تدابیر کیلئے ہسپتال میں کام کرنے والے عملے کو صفائی اور ہسپتال میں آنے والے مریض اور ان کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی خصوصی ہدایات دی۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس