Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود احتسابی کی بھی ضرورت ہے،محمد حسین محنتی



کراچی(اسٹاف رپورٹر) 25مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے تحت مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت اور جاری ملک گیر رجوع الی اللہ مہم کے سلسلے می کل جمعرات کو (آج) شب دعا اور جمعة المبارک کو یوم توبہ کے طور پر منایا جائے گا جبکہ جمعہ کو علمائے کرام اپنے خطاب میں عوام کو کورونا وائرس کی وباءسے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگاہی اور اللہ سے جڑنے کی ترغیب دیں گے۔جس کی ملک کی دیگر دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھی حمایت تائید کی ہے۔جس میں جے یو پی کے صاحبزادہ شاہ اویس نورانی،جے یو آئی کے مولانا عبدالکریم عابد، مرکزی اہل حدیث کے مفتی یوسف قصوری، شیعہ علماءکونسل کے علامہ ناظرعباس تقوی، نظام مصطفی پارٹی کے حاجی حنیف طیب، جمعیت اتحاد العلماءکے مولانا عبدالوحید ودیگر شامل ہیں۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شب دعا اور یوم توبہ انفرادی و اجتماعی طور پر اہل خانہ کے ساتھ خصوصی اہتمام کیا جائے۔کورونا وائرس ہمارے اعمال کا نتیجہ اور قوم کا امتحان و آزمائش ہے۔ اس نازک صورتحال میں اس وبا سے بچنے کے لیے احتیاط کے ساتھ خود احتسابی کی بھی ضرورت ہے کہ کہیں ہمارا کردار و اعمال اللہ کے نعمتوں کی ناشکری اور ان سے دور تو نہیں کر ر ہے ہیں۔ گناہوں سے توبہ نجات کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔رحمت کے دروازے کو دعا اور عجزو انکساری سے ہی کھولا جا سکتا ہے۔ بیشک اللہ غفور و رحیم ہے۔صوبائی امیر نے زور دیاکہ لاک ڈاﺅن میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد اور فراغت کے لمحات کو فضولیات میں لگانے کی بجائے ذکر و اذکار اور انسانیت کے ساتھ ہمدردی اور مدد میں لگائیں تاکہ دنیا و آخرت دونوں جہان سنور جائیں۔جماعت اسلامی کے رہنما نے لاک ڈاﺅن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں اور دیگر ضروری فرائض سرانجام دینے والوں کی تذلیل کے واقعات کی مذمت اور وزیر اعلی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے جاری کردہ نوٹس پر عمل درآمد کو یقینی اور لاک ڈاﺅن کی آڑ میں عوام کی تذلیل رکوائیں۔#
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس