Jamaat-e-Islami Pakistan |

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب اور سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں اپنے سیاسی حکومتی قد میں اور کمی کر لی ہے ،لیاقت بلوچ


لاہور 25 مارچ 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور صدر مجلس قائمہ سیاسی امور لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب اور سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں اپنے سیاسی حکومتی قد میں اور کمی کر لی ہے ۔ مسئلہ 18 ویں ترمیم کا نہیں وفاقی حکومت کی نااہلی کا سوال ہے۔ پوری قوم کرونا وبا ءسے نجات کے لیے اپنی مدد آپ کی بنیاد پر مصروف عمل ہے ۔ حکومت کے اعلانات کے ثمرات ابھی تک عوام کو منتقل نہیں ہورہے ۔ حکومتی ریلیف کے کاموں کا عام غریب آدمی تک منتقل ہونے کا کوئی میکنزم نہیں ۔ حکومت بجلی ، گیس ، پانی اور پٹرلیم مصنوعات پر حکومتی ٹیکس ، لیوی ، محصولات کم از کم تین ماہ کے لیے ختم کر دے ۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمت میں کمی اگر عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کی جاتی تو یہ کم از کم 35 روپے کم ہوسکتی تھی ، ابھی بھی حکومت عوام کی جیب سے 20 روپے فی لٹر نکالے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کرونا کی وباءکی احتیاطی تدابیر اور غریب ،مستحق ، دیہاڑی دار محنت کش خاندانوں کو راشن ، پکاکھانا فراہم کرنے اور مستحق خاندانوںمیں راشن کا سامان پہنچانے کے انتظامات کے کاموں کے حوالے سے وزٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان عبدالشکور نے ملک بھر میں الخدمت سرگرمیوں اور رضا کاروں کے ذریعے خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ اپوزیشن قائدین نے آزمائش کی گھڑی میں قومی کردار ادا کیا ہے وہ کام جو حکومت کو کرنا چاہیے ، اپوزیشن کر رہی ہے ۔ عمران خان انا ، ضد ، ہٹ دھرمی کے خول سے باہر نہیں آرہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مودی فاشزم ، بھارت میں مسلمانوں پر ہندو برہمن کی قیامت ، افغانستان کے اہم مرحلہ ، اقتصادی بحران اور اب کرونا وبا ءکی آزمائش میں بھی وزیراعظم عمران خان قومی وحدت و یکجہتی کے لیے قومی متفقہ پالیسی اور قومی قیادت کو متحد کرنے میں ناکام ہیں ۔ حکومتی رویہ ریاستی اداروں کو دیوار سے لگا رہاہے ۔
پروگرام سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور صدر الخدمت لاہور عبدالعزیز عابد نے بھی خطاب کیا ۔ احمد سلمان بلوچ ، رضا کار و دیگر کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس