Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کرونا وباءسے نمٹنے اور نجات پانے کے لیے پوری قوم متحد ہے،لیاقت بلوچ


لاہور 24مارچ 2020
نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرونا وباءسے نمٹنے اور نجات پانے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔تمام دینی اور اپوزیشن جماعتوں نے دانش مندی اور قومی کردار کا مظاہرہ کیا ہے۔عوام حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور ہر پابندی کے لیے تیار ہیں۔ملک کی اولین ترجیح کورونا وبا سے نجات ہے۔لیکن حکومت خود اپنے متضاد اور تذبذب پر مبنی اقدامات سے قومی فکری اتحاد کو خراب کررہی ہے۔وزیراعظم ،وزراء،پنجاب،کے پی کے،بلوچستان،سندھ کے وزراءاعلیٰ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں سیاست بازی سے پرہیز کریں۔وزیراعظم نے اپنے ضدی رویہ و اسلوب سے خود اپنے آپ کو دیوار سے لگایا ہے۔یہ نوشتہ دیوار ہے کہ لاک ڈاون کا فیصلہ ،اعلان اور عملدرآمد ریاست نے کروایا اور حکومت اپنی نااہلی سے سائیڈ لائن ہوگئی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہاتھ ملانے سماجی رابطہ کم کرنے، بار بار ہاتھ دھونے کی احتیاطوں سے بھر پور آگہی ضرور کی جائے لیکن یہ وقت رجوع اللہ کا ہے۔اسلامیان پاکستان کو توبہ و استغفار اور پاکیزگی کا بھی پیغام دیا جائے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت پہ فرض ہے ۔اپنے لائحہ عمل سے قادر مطلق کی رحمت و کرم کو بے دخل نہ کیا جائے۔حکومت یقینی بنائے کہ عوام کو سہولتیں ملیں،بجلی ،پانی کی فراہمی یقینی رکھی جائے۔سود کی معیشت سے توبہ کی جائے ۔لاک ڈاﺅن اعلان ہوگیا ہے عملدرآمد شروع ہوگیا اب یہ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی ضرورت ،جذبات ،احساسات کا خیال رکھا جائے ۔قومی قیادت کو متحد کرنا وزیراعظم عمران خان کا قومی فرض ہے۔بلا جواز،انا ضد اور ہٹ دھرمی سے پرہیز کریں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس