Jamaat-e-Islami Pakistan |

پنجاب حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے صوبے میں تعلیمی نظام کو تباہی کے دھانے پرلاکھڑا کیا ہے،سینیٹر سراج الحق


لاہور 24مارچ 2020
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے صوبے میں پورے تعلیمی نظام کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔پنجاب میں تعلیم کا ساٹھ فیصد بوجھ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن سے منسلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے اٹھایا ہوا ہے مگر حکومتی رویے نے ان تعلیمی اداروں کو چلنے کے قابل نہیں چھوڑا۔بچوں کے داخلوں پر بے جاپابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔بچوں کو تعلیمی وظائف اور ہائر ایجوکیشنل فنڈ نہیں دیئے جارہے ۔جبکہ پنجاب فاﺅنڈیشن میں بدترین کرپشن کی وجہ سے پیف سے منسلک سکولوں کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے اور ان سکولوں کو آئینی حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں میاں شبیر احمد ہاشمی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی صدارت میںملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر سراج الحق کو وفد کے شرکاءنے بتایا کہ پنجاب ایجو کیشنل فاﺅنڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں میں تین لاکھ سے زائد طلباءداخلوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر پیف سکولز میں داخلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔پیف ایس ای ایس میں چھبیس لاکھ ستائیس ہزار طلبا ہیںجن میںسے گزشتہ سال سے تین لاکھ سے زائد طلباءکی فنڈنگ نہیں ہورہی ،اب فیک سٹوڈنٹس کا الزام لگا کر ان تین لاکھ طلباءکے بجائے انصاف سٹوڈنٹس کو یہ فنڈز دینے کی بات کی جارہی ہے ۔ پیف سکولز کی فیس میں پانچ سال سے اضافہ نہیں کیا جارہا جبکہ سرکاری سکوکی تنخواہوں میں ہر سال 10فیصد اضافہ کیا جاتا ہے ۔ان نے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کااختیار ڈپٹی کمشنر سے لیکرواپس محکمہ تعلیم کو دیا جائے اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے ۔
وفد کا کہنا تھا کہ پیما کے ماتحت آﺅٹ آف سورس سرکاری سکولز کے مسائل میںبے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ۔پنجاب کے 73سال سے چار ہزار دوسو چھہتر سکولوں کو آﺅٹ آف سورس کیا گیا جن کو پرائیویٹ لائسنسز نے دن رات کی محنت سے کامیاب کیا۔ان سکولز میں پچاس ہزار طلباءتھے جو اب بڑھ کر چھ لاکھ ہوچکے ہیںلیکن صوبائی وزیر تعلیم ان سکولز کو جان بوجھ کر ناکام بنارہے ہیں۔ان سکولز کے ساتھ یہ غیر آئینی سلوک ختم کیا جائے ۔وفد نے مطالبہ کیا کہ معاہدے کے مطابق تمام ویر ی فائیڈ طلباءکو فنڈز دیئے جائیں ۔اپر کیپ کے نام پر ایک دن کی کم حاضری پر چھ ماہ کی پیمنٹ کی کٹوٹی ہورہی ہے ۔بہاولپور کے ایک سکول کو ایک دن کی کم حاضری پر اٹھارہ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔طلباءکی منتھلی اپ ڈیٹ نہ بھیجنے پر پانچ فیصد جرمانہ کردیا جاتا ہے ۔جبکہ پیما کے تحت سکولز میں کوئی منتھلی اپ ڈیٹ سہوا رہ جائے تو لاکھوں روپے جرمانہ کردیا جاتا ہے ۔وفد نے بیاتا کہ پہلے مڈل کلاسز کے اجراءکا حکم دیا گیا اور جب کلاسز شروع ہوگئیں تو ان کی پیمنٹ نہیں دی جارہی ۔سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعلی ٰ پنجاب اور پنجاب ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن کے ذمہ داروں کو یہ تعلیم کے ساتھ اس کھلواڑ کو روکنے اورآل پاکستان پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے مطالبات پورے کرنے مطالبہ کیا ہے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس