Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی کورونا وباء سے شہریوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


پریس ریلیز 24 مارچ 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کورونا وباء سے شہریوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔لٹن روڈ دفتر جماعت اسلامی لاہور اور ثریاعظیم (وقف) ہسپتال کو شہریوں کی سہولت اور خدمت کیلئے کورونا آگاہی سینٹر بنا دیا ہے۔ثریاعظیم (وقف) ہسپتال میں کورونا انسولیشن واڈ کا جلد افتتاح کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی لاہور کی سطح پر کورونا بچاؤ ڈسٹرکٹ کواڈنیشن کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے جس میں کرونا ڈسٹرکٹ کواڈنیشن کمیٹی میں صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمودالاحد، مرزا عبدالرشید، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گلی، محلوں کی سطح پر الخدمت کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور الخدمت کمیٹیاں کورونا آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو فری فیس ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کریں گی۔تمام زونل امراء اپنے علاقوں میں شہریوں کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے فری فیس ماسک اور سینی ٹائزر کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں دفتر جماعت اسلامی لاہور لٹن روڈ د میں کورونا آگاہی مہم کے حوالے لاہور بھر کے ذمہ داران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں سیکرٹری جنرل جما عت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، افتخار احمد چوہدری،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد،، مرزاعبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، علاقائی امراء چوہدری محمد شوکت، ڈاکٹر محمود احمد، حاجی ریاض الحسن، خالد احمد بٹ اور ملک شفیق کی شرکت۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہر میں لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار افراد کیلئے راشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔محب وطن اہل خیر اور مخیر حضرات قوم پر اس مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے دستے بازور بنیں اور عطیات دیں۔جماعت اسلامی کی جدوجہد کا بنیادی مقصد خدمت خلق اور قرآن و سنت کا نفاذ ہے۔ جماعت اسلامی محدود وسائل اور بغیر اقتدار کے عوام الناس کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اس کی تشخیص، حفاظتی تدابیر کیلئے استعمال ہونے والے فیس ماسک اور سینی ٹائزر عوام کو فری فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کے ساتھ رجوع الی اللہ کو یقینی بنائے۔ جماعت اسلامی لاہور 27 مارچ جمعتہ المبارک کو یوم استغفار کے طور پر منائے گی۔ جماعت اسلامی شہریان لاہور سے اپیل کرتی ہے کہ نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر کو اختیار کریں۔ قوم کورونا وائرس سے بچنے کیلئے اللہ رب العزت کے سامنے سجدہ ریز ہو۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حکومت کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی مہنگائی کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس