Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عوام کو منبرومحراب کے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس کی تباہ کاری سے آگاہی، احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ترغیب دیں،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)21 مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ علم ہی انسان کوطاقتور اوراللہ کے قریب کرتا ہے،علمائے کرام کامعاشرے کی اصلاح میں بڑاکردار ہوتا ہے کیوں کہ آپ معاشرے میں دین کے داعی اورعلمبردار ہیں۔عوام کو منبرومحراب کے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس کی تباہ کاری سے آگاہی، احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ترغیب اوررجوع الی اللہ کی ہدایت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے تحت جامعہ الحرمین سے فراغت حاصل کرنے والے مفتیان کرام کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔جامعہ الحرمین سے اس سال فارغ ہونے والے مفتیان کرام کی تعداد 16 ہے۔رئیس الجامعہ شیخ القرآن والحدیث مولانا مفتی عطاءالرحمن، قائم مقام صدر جمعیت اتحاد العلماءسندھ حافظ نصر اللہ چنا،صوبائی نائب امیرعبدالغفار عمر،مولانا آفتاب احمد ملک ،سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ،شعبہ تخصص کے اساتذہ ڈاکٹر مفتی حیات محمد، مفتی مصباح اللہ صابر بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ معاشرے کو ایسے علماءکی ضرورت ہے جو صحیح تصور دین کے ساتھ عام الناس کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں۔بلاشبہ یہ تحریک اسلامی کی ضرورت ہے،آپ لوگوں نے اس ضرورت کو پورا کیا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس