Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں رہائی پر مبارکباد دی


لاہور21مارچ2020ء
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں رہائی پر مبارکباد دی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا ۔
لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاکہ حکومت مکمل طو رپر ناکام ہوچکی ہے ۔ عدالت کے فیصلے سے نیب کے اقدامات کی نفی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں اور قیادت کے درمیان باہمی رابطے پائیدار جمہوریت کے فروغ کے لیے نیک شگون ہیں۔ اس وقت ملک و قوم کو رونا وائرس کی وبا سے گز رہے ہیں ۔ دینی، سیاسی ، سماجی جماعتوں اور سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتیب فکر کا فرض ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں خیرو فلاح کے لیے ایک دوسرے کے مدد گا ر بنیں ۔
لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والدآغا ارشد سے اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری محمد شوکت بھی موجود تھے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے ملاقات کے موقع پر کہاکہ شہید آغا مقدس نے ملک و قوم کے لیے جان قربان کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیاہے۔ شہید کی موت در اصل قوم کی حیات ہے ۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے سینئر صحافی و تجزیہ کار افتخار احمد کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس