Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مہلک کرونا وبا کے ماحول میں بھی امریکہ کا رویہ انسان دشمن ہے، لیاقت بلوچ


لاہور21مارچ2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاروںسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مہلک کرونا وبا کے ماحول میں بھی امریکہ کا رویہ انسان دشمن ہے ۔ چین کے خلاف الزام تراشیاں اور ایران میںکرونا وبا پھیلی ہوئی ہے ، اس کے باوجود پابندیوں میں نرمی کی بجائے سختی، صریحاً ظالمانہ اقدام اور انسانوں کے قتل کے مترادف ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری قوم کو اللہ سے دعا کے لیے کہاہے کہ لیکن دعاکے ساتھ اللہ کی مخلوق سے ظالمانہ روش تضاد اور منافقت ہے ۔ پوری دنیا کرونا کےخلاف جنگ لڑ رہی ہے امریکہ اپنے مفادات ، مقاصد کی جنگ لڑ رہاہے ۔ امریکی قیادت اس روش سے اپنے آپ کو دنیا سے الگ تھلگ کر کے تنہا ہورہی ہے ۔ دنیا بھر میں امریکہ کےخلاف مزید نفرتیں بڑھیں گی ۔ امریکہ چین کے خلاف منفی پراپیگنڈا بند کرے اور ایران کے عوام کی مدد کے لیے انسانی بنیادوں پر پابندی ختم کرے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی و الخدمت کے رضاکاراور کارکنان انسانی خدمت کی دوڑ دھوپ میں خود بھی احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں ۔ عوام کو کرونا سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں ۔ جماعت اسلامی کے دفاتر ، خدمت کے تمام ادارے ، سکول ، مدارس ، کالجز سب کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کرونا وبا سے بچنے کے لیے اقدامات میں تاخیر کی ۔ قومی نظام ، طبی سہولیات ناکافی ہیں۔ اب بھی وہ سہولتیں عوام کو میسر نہیں ۔ وزیراعظم اور وزراءدعوﺅں ، اعلانات کی بجائے عملاً کام کریں ۔ عوام کو سہولتیں دیں ۔ سیاسی حربوں کی بجائے قومی قیادت اور پوری قوم کو متحد کریں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس