Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قوم کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کیلئے ساتھ رجوع الی اللہ کو یقینی بنائے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


21 مارچ 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ قوم کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کیلئے ساتھ رجوع الی اللہ کو یقینی بنائے۔ہر شخص توبہ کرے اور تمام لوگ کورونا وائرس سمیت ڈینگی اور تمام وبائی امراض‘ مشکلات اور مسائل سے بچنے کیلئے اللہ رب العزت کے سامنے سجدہ زیر ہو۔ تمام زونل امراء اپنے علاقوں میں شہریوں کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے فری فیس ماسک اور سینی ٹائزر کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور گلی محلے کی سطح پر کورونا آگاہی مہم کو موثر انداز میں چلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شہر میں شروع ہونے والی کورونا آگاہی مہم کے حوالے سے زونل امراء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے جس کے بعد اشیاء خوردونوش کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور اینٹی کررونا وائرس اشیاء فیس ماسک اور سینی ٹائزر کی قیمتیں کئی سو گنا بڑھ گئی ہیں۔حکومتی ادارے مہنگائی مافیا کے آگے بے بس دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ مزدور روزگار ختم ہونے کی وجہ سے دووقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ عوام کو ریلیف فراہم کیلئے وزیر اعظم پاکستان غریب اور متوسط طبقات کی دوقت کی روٹی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں اور بجلی اور گیس کے بلوں پر مکمل ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست کا بنیادی مقصد خدمت خلق اور قرآن و سنت کا نفاذ ہے۔ جماعت اسلامی نے کورونا وائرس کی جنگ میں حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے شہر لاہور سمیت ملک بھر میں اپنے تمام ہسپتال، ڈسپنسریاں عوامی خدمت کے لیے پیش کردی ہیں۔ جماعت اسلامی محدود وسائل اور بنا اقدار کے عوام الناس کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اس کی تشخیص، حفاظتی تدابیر کیلئے استعمال ہونے والے فیس ماسک اور سینی ٹائزر عوام کو فری فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے شریعت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتی ہے۔اسلامی تعلیمات پر عمل کیا جائے اور اللہ کی نا فرمانیوں سے بچا جائے جو نافرمانیاں ہو چکی ہیں ان پر استغفار کیا جائے اور اللہ کا ذکر کیا جائے اللہ کے حضور اجتماعی طور پر دعائیں کی جائیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس