Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سندھ کی تعمیر و ترقی اور عوامی بنیادی مسائل کے حل کےلئے بلدیاتی انتخابات کی بڑی اہمیت ہے،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)18 مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے صوبائی امیرمحمد حسین محنتی کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر سندھ محمد جاوید خان آفریدی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ جماعت اسلامی وفد نے الیکشن کمشنر سے سندھ میں درست ووٹر لسٹ کی تیاری،زمینی حقائق و عدل و انصاف پر مبنی حلقہ بندی سمیت دیگر بلدیاتی مسائل پر توجہ مبذول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کراچی کے ناظم انتخاب راجہ عارف سلطان ،حیدرآباد کے امیر انجینئر طاہر مجید اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا وفد میں شامل تھے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ صوبہ کی تعمیر ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کےلئے بلدیاتی ادارے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی اختیارات دے کر بنیادی مسائل کے حل کی طرف پیش رفت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سیاست کو عبادت سمجھ کر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ سابق میئر عبدالستار افغانی، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان سے لیکر دو مرتبہ سینئر وزیر کے پی کے رہنے والے موجودہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کردار پوری قوم کے سامنے ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ اپنی ذات کو پیچھے رکھ کر قومی مفاد اور خدمت، دیانت و امانت کے نعرے کے تحت اپنے فرائض بحسن خوبی سر انجام دیئے ہیں۔ جماعت اسلامی وفد نے سندھ میں بروقت شفاف و غیر جانبدار بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ الیکشن کمشنرسندھ نے جماعت اسلامی وفد کا خیر مقدم اور تعاون کا یقین دلایا۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس