Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

میڈیا کوپابندیوں میں جکڑنے سے وفاقی وصوبائی حکمران اپنی نااہلی چھپا نہیں سکتے،امیرالعظیم


لاہور18 مارچ2020ئ
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ آئینی تقاضوں کے مطابق اظہاررائے کی آزادی کوبرقراررہنا چاہیے میڈیا کوپابندیوں میں جکڑنے سے وفاقی وصوبائی حکمران اپنی نااہلی چھپا نہیں سکتے۔ ایسی پابندیاں کسی صورت قابل قبول نہیں جماعت اسلامی ایسے اقدامات کے خلاف میڈیا کی پشتیبان ہے ، جمہوری طرز عمل کی حوصلہ شکنی سے سیاسی بحران میں بدترین اضافہ ہوگا ریاستی اداروں کی جمہوری شناخت برقراررہنی چاہیے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرامیرضلع راجہ محمدجواد،ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ ،نائب امیرضلع چوہدری عطاءربانی و دیگر نے بھی خطاب خیال کیا ۔
امیرالعظیم نے کہاکہ کسی ایک میڈیا گروپ کودیوارسے لگایا گیا ہے اگراسے یہاں نہ روکا گیا تویہ سلسلہ بڑھ سکتا ہے ،گزشتہ حکمرانوں کی طرح تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی بھی یہی خواہش ہے کہ میڈیا ان کے اشاروں پرچلے ان کے بلنڈرزکوبے نقاب نہ کرے جس سے ان کی سبکی ہوتی ہے لیکن ایسا کسی صورت قابل قبول نہیں ۔انھوں نے کہاکہ ہم قومی دولت لوٹنے والے بدعنوان عناصر کا احتساب چاہتے ہیں لیکن اپنے مفادات کےلئے کسی ایک گروہ کوٹارگٹ کرنا کسی طورمناسب نہیں ،ہم چاہتے ہیں حکومت واپوزیشن، بیوروکریٹس اورکاروباری شخصیات سمیت ہراس فرد کااحتساب کیا جائے جس نے ملکی دولت کولوٹا اوراپنے اختیارات کاناجائز استعمال کیا ۔اجلاس کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل نے ضلع کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لے کرذمہ داران کو بلاک کوڈ سطح تک تنظیم مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس