Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

امریکہ خطہ میں بھارت اور افغانستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہوگا تو سراسر پاکستان کے لیے خطرات بڑھیں گے،لیاقت بلوچ


لاہور18مارچ2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ممبر قومی ا سمبلی لیاقت بلوچ نے عوامی اور نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں امریکی شکست سے نیا عالمی منظر نامہ ابھر رہاہے ۔ روس اور چین امریکی شکست سے زیادہ نفع مند ہوں گے ۔ افغان طالبان اور امریکہ خطہ میں نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن رہے ہیں ۔ امریکہ خطہ میں بھارت اور افغانستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہوگا تو سراسر پاکستان کے لیے خطرات بڑھیں گے ۔ امریکہ افغان طالبان معاہدہ پر حکومت پاکستان نے ظاہر ی کریڈٹ لینے کی کوشش کی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کو پچکارا لیکن حالات پاکستان کے لیے نئی مشکلات لارہے ہیں ۔ حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہے ، عملاً کسی واضح سمت کے ساتھ کوئی خارجہ حکمت عملی نہیں ہے ۔ مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر قومی پالیسی ، قومی قیادت کا اتفا ق رائے اور ملک کے اندر سیاسی ، پارلیمانی اور اقتصادی استحکام ناگزیر ہے ۔ عالم اسلام کے اتحاد کے لیے از سر نو پر عزم اور اعلیٰ مقاصد کے لیے جدوجہد پاکستان پر فرض ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان سیکولرازم ، لبرل ازم اور مغربی تہذیب کی یلغار کی زد میں ہے ۔ مغربی تہذیب کے سر پرست پوری دنیا ، بالخصوص اسلامی ممالک میں شیطانی تہذیب مسلط کر رہے ہیں ۔ عورت کی آزادی کے نعرہ کی آڑ میں اسلام دشمنی کاایجنڈا ہی بڑھایا جارہاہے ۔ پاکستان ، ترکی اور ایران میں باحیاء، باحجاب خواتین نے مغربی شیطانی تہذیبی ایجنڈے کو پسپا کیا ہے ۔ نئی نسل ، اسلامی تہذیبوں اور دو قومی نظریہ کی حفاظت کے لیے مسلسل جدوجہد ناگزیر ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرونا وائرس کو ڈھال بنا کر مغربی دنیا اپنا ایجنڈا بڑھانا چاہتی ہے ۔ اہل ایمان رجوع الی اللہ ، توبہ و استغفار اور اسلامی مصطفوی تہذیب کی جانب لوٹ آنے کا عزم کریں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس