Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سینیٹر سراج الحق نے اٹلی، سپین، ڈنمارک سمیت یورپ میں مقیم پاکستانی ذمہ داران کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔



لاہور 17مارچ 2020ء
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اٹلی، سپین، ڈنمارک سمیت یورپ میں مقیم پاکستانی ذمہ داران کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ یورپ سے کرو نا وائرس کے حوالے سے آنے والی تشویشناک خبروں کے تناظر میں سینیٹر سراج الحق نے یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ وبائی مرض سے بچاؤ کے لیے اپنے خاندانوں سمیت ہرپاکستانی شہری کی حفاظت کو بھی مقدم رکھیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں اسلامی تعلیمات کی صحیح تصویر پیش کرنے کا یہ سنہری موقع ہے۔ یہ موقع ثابت کرے گا کہ اسلام ساری انسانیت کے لیے رحمت اور پوری انسانیت کی خدمت کی تعلیم دیتاہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خوف کا شکار ہوئے بغیر تمام ضروری احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں اور ملکی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ان کے نفاذ میں تعاون کریں۔ توبہ و استغفار کو اپنا معمول بنائیں اور رجوع الی اللہ اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کی طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس آفت سے بچایا جاسکے۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس