Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

20 مارچ کو یوم دعا رجوع الی اللہ منایا جائے گا،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)17مارچ 2020 مختلف مکتبہ فکر کے ممتاز علماءکرام و دینی رہنماو ¿ں نے جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کی تائید اور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے ڈرنے کے بجائے اللہ سے ڈریں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ طہارت اور اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کر کے اللہ سے رجوع اور معافی مانگیں۔ جمعہ 20 مارچ کو یوم دعا رجوع الی اللہ منایا جائے گا، علماءکرام منبر و محراب کے پلیٹ فارم سے قوم کی رہنمائی، احتیاطی تدابیر کی ہدایت اور دین اسلام سے جڑنے کی ترغیب دیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز علماءکرام دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن، جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاو ¿ن کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، جامعہ ستاریہ کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد سلفی، اسلامی تحریک کے علامہ ناظر عباس تقوی نے صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جماعت اسلامی کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے رجوع الی اللہ مہم کے حوالے سے ان تک امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا پیغام پہنچایا، جنہوں نے اپنے تعاون اور جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کی حمایت کا اعلان کیا۔ جمعیت اتحاد العلماءکراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید الاخوان، مفتی آفتاب ملک اور سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا ، پروفیسر غلام عباس قادری، حکیم سید مطیع الرحمن بھی ساتھ موجود تھے۔ تمام علمائے کرام ودینی رہنماو ¿ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مساجد و مدارس پر تالے لگا کر لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنے کی بجائے،مساجدکوبھرپورآبادکیاجائے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ توبہ و استغفار اور کثرت کے ساتھ ذکر و اذکار کر کے رجوع الی اللہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سمیت تمام وبائی بیماریاں و مصیبتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے وارننگ و تنبیہ ہے کہ اے انسانو سدھر جاو ¿ کیونکہ اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں آج اللہ و اس کے رسول سے بغاوت پر مبنی سودی نظام معیشت کی سرپرستی، لادینیت و قادیانیت کو فروغ اور فحاشی و عریانی کے سیلاب کے ذریعے اللہ کے عذاب کو دعوت دی جارہی ہے۔ اس لئے کورونا وائرس سمیت تمام مسائل و مصیبتوں سے نجات کا واحد حل توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔علمائے کرام نے جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کا خیرمقدم اسے وقت کی اہم ضروت قراردیتے ہوئے اتحاد امت ،عالم اسلام اورمہم کی کامیابی وخیروبرکت کی دعا کی ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس