Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عمران خان کاطرز حکمرانی ملک و ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنتا جارہاہے،لیاقت بلوچ


لاہور 17مارچ 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان کا اسلوب حکمرانی ملک و ملت کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنتا جارہاہے ۔ حکومتی کرتوت سابقہ حکومتوں سے بھی بدتر ہیں ، تبدیلی حکومت کی تو آئی ، لیکن نظام تباہ کاری کا تسلسل جاری ہے ۔ حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ریاستی نظام کا ہر شعبہ متاثر ہوگیاہے ۔ سیاسی ، پارلیمانی ، خارجہ محاذ پر حکومت قومی وحدت ، اتحاد ، قومی پالیسی بنانے میں ناکام ہے ۔ میڈیا مخالفت تازہ محاذ عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کا باعث بن گیاہے ۔ بحرانوں ، مشکلات سے نجات کے لیے حکومت فساد نہ پھیلائے ۔ قومی ترجیحات پر پوری قوم کو یک جان یک آواز بنائے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرونا وائرس انسانی جانوں کا دشمن ہے ۔ تمام احتیاطی تدابیر کی جائیں ۔ خوف و ہراس پیدا اور نہ ہی طاری کیا جائے ۔ مہلک وبا کی بنیاد پر عالمی سطح پر مزید تقسیم اور فساد نہ بڑھایا جائے ۔ وائرس مسلم ، غیر مسلم سب کو متاثر کر رہاہے ۔ کرونا وائرس کےخلاف جنگ لڑی جائے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے ۔ موت ،قیامت ، آخرت ، جنت دوزخ کی ایمانی پختہ بنیادوں پر مالک کائنات سے رجوع کیا جائے ۔ تمام انسانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی جائے ۔ توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ ہی انسانوں کی سہولت و سلامتی کا ضامن ہے ۔
دریں اثنا لیاقت بلوچ نے چکوال بطنالی گاﺅں میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس