Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کورونا وائرس کی وبا ہمارے اپنے اعمال ہی کا نتیجہ ہے،ہمیں استغفار کرنا چاہیے،سینیٹر سراج الحق


کراچی(اسٹاف رپورٹر)17مارچ 2020 امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ہمارے اپنے اعمال ہی کا نتیجہ ہے۔ آج مشرق و مغرب میں خوف اور دہشت کا عالم ہے۔ اس خوف اور دہشت کو امید اور یقین میں بدلنے کےلئے جماعت اسلامی کی جانب سے رجوءالی اللہ مہم شروع کردی گئی ہے۔ حکمرانوں کو امریکہ و مغرب کی طرف دیکھنے کے بجائے نجات کےلئے اللہ اور اس کے رسول سے مدد اور رجوع الی اللہ مہم کی قیادت کرنی چاہیے کیونکہ اللہ کی رحمت کا دروازہ صرف دعا کی چابی سے ہی کھل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جامع مسجد قباءفیڈرل بی ایریا میں رجوع الی اللہ مہم کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر ضلع کامران سراج، مولانا محمد دین منصوری اور سیکریٹری اطلاعات مجاد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سراج الحق نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا ہائرس سے ایک دوسرے کو ڈرانے اور راشن جمع کرنے کی دوڑ میں لگنے کے بجائے اللہ پر توکل اور جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کا حصہ بن جائیں کیونکہ کورونا وباءسمیت تمام مصیبتوں سے نجات صرف اللہ کی ذات ہی دے سکتی ہے۔ سب کا رازق ایک ہی ہے۔ چھوٹے سے گھونسلوں میں رہنے والے پرندوں سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہیے۔ اللہ پر توکل، ذکر و اذکار، عبادت اور انفرادی و اجتماعی چور پر اپنے گناہوں کی معافی اس چرح مانگنی چاہیے کہ یہ وباءو مصیبت میرے گناہوں کا ہی نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات اپنی جگہ پر مگر ہمارے دین اسلام نے پاکیزگی و چہارت کی سب سے پہلے ہدایات کی ہوئی ہے۔ اسی لئے تو صفائی و پاکیزگی کو نصف ایمان کہا گیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے ڈرنے اور خوف پھیلانے کی بجائے صرف اس کے خالق سے ڈرنا چاہیے۔ اپنی جان و جسم کو پاک و صاف، گھروں و دفاتر کو صاف ستھرا اور صدقہ و اصلاح کا آغاز اپنی ذات سے کیا جائے۔ فرمایا گیا صدقہ بہت ساری مصیبتوں کو ٹال دیتا ہے۔ دریں اثناءانہوں نے ہالا بائی پاس پرالخدمت سندھ کے تحت بارہ کروڑ کی لاگت سے قائم ہونے والے آغوش سینٹر و مسجد سعید کے تعمیراتی کام کا معائنہ اورخیروبرکت کی دعا کی ۔جس میں سندھ بھر سے دوسویتیم بچوں کے قیام وطعام اوربھترتعلیم وتربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔سراج الحق نے اس موقع پرموسیٰ خیل قبائل کے استقبالیہ اورسماجی رہنما عبداللہ موسیٰ خیل کے چچا کی وفات پرتعزیت بھی کی۔موسیٰ خیل قبائل کے رہنما نے سینیٹر سراج الحق کوروایتی تحفہ پگڑی بھی پیش کی۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس