Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


17 مارچ 2020ء
لاہور ( )امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اس کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ۔ ملعوآنہ آسیہ مسیح کا فرانس میں قانون توہین رسالت کے خلاف مہم جوئی کا اعلان انتہائی گستاخانہ اور اشتعال انگیزی ہے جس کی ہر سچا عاشق رسول مذمت کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر بھر ہونے والے مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملعوآنہ آسیہ مسیح جوکچھ فرانس میں بیٹھ کر بول رہی ہے وہ اسلام دشمن اور عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈا ہے اور اسی ایجنڈے کے تحت اس کو رہا کرکے بیرون ملک بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کا ختم نبوت قانون تبدیل کرنے کامطالبہ مسلمانوں کے اندر اشتعال انگیز ی پیدا کرنے کے مترادف ہے ۔ جماعت اسلامی قانون توہین رسالت 295سی کے خلاف ہر ہونے والی سازش کو ناکام بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر اور قوتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے آئے دن تاج دارِ دو عالم ﷺکی شان میں گستاخی کرکے دنیا کے امن کو خراب کرنے کی مذموم سازش کرر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام امن و آشتی کا دین جو اقلیتوں کے حقوق کامکمل خیال رکھتا ہے ۔ پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزاد اور محفوظ ہیں ۔ آسیہ مسیح سے پاکستان اور اسلام کیخلاف زہر اگلوانا غیرملکی ایجنڈاہے جس کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات
ہونے چاہییں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس