Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کرونا سے زندگی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غریبوں کی دو وقت کی روٹی کا تحفظ بھی ضروری ہے،فرید احمد پراچہ


لاہور 16مارچ 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہیں اور پوری قوم اس سلسلہ میں حکومت سے تعاون کر رہی ہے تاہم ان اقدامات میں متاثرین کی خبر گیری اور ان سے عملی معاونت بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ایکسپورٹ و صنعت کی بندش کے اثرات غریب و مزدور طبقہ پر پڑ رہے ہیں ۔ ڈیلی ویجز والوں کے گھروں کے چولہے سرد ہو گئے ہیں ۔ شادی ہالوں اور تقریبات سے متعلق لیبر فارغ ہوچکی ہے اسی طرح ایکسپورٹ آرڈر ز کی تکمیل مشکل ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زندگی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غریبوں کی دو وقت کی روٹی کا تحفظ بھی ضروری ہے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس