Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نریندر مودی کے فاشسٹ اقدامات خطہ میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں،لیاقت بلوچ


لاہور 16مارچ 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے لاہور میں آئے مقبوضہ کشمیر کے یورپ میں مقیم نوجوانوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر یوں کے خاندان منقسم ہیں ۔ یہ خاندان پاکستان ، بیرونی ممالک اور مقبوضہ کشمیر میں بکھرے ہوئے ہیں ان کاآپس میں ملنا دشوار تر ین امر بن گیاہے ۔ عالمی برادری دو کروڑ کشمیریوں کے دکھ درد کا احساس نہیں کر رہی ۔ بھارت ظلم پر ظلم ڈھا رہاہے اس کے لیے کوئی روک ٹوک نہیں ۔ نریندر مودی کے فاشسٹ اقدامات خطہ میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں ۔ بھارت کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، گولہ باری سے بارڈر ز پر ماحول کو گرم رکھ کر اپنے اندرونی حالات کا رخ موڑنا چاہتاہے ۔ بھارت کی اپنی سلامتی کا تقاضا ہے کہ مودی اور بھارتی قیادت ضد ، ہٹ دھرمی ، غیر انسانی ، غیر حقیقت پسندانہ رویے ترک کرے ، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے لیے آمادہ ہو جائے۔کشمیری قیادت اور گرفتار کشمیریوں کو رہا کیا جائے ۔ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی دہشگردانہ سلوک ترک کرتے ہوئے متنازع شہریت ایکٹ واپس لے ۔ نریندر مودی فاشسٹ روش کی وجہ سے بھارت اور عالمی برادری میں تنہا ، مشکوک اور جمہوریت دشمن قرار پارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی ہر حال میں کشمیریوں کی آزادی ، حق خود ارادیت کے لیے ساتھ دیں گے ، ساتھ رہیں گے ۔ کشمیری ہی کامیاب ہوں گے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرونا وائرس وباہے ، احتیاطی تدابیر کے ساتھ اہل ایمان رجو ع الی اللہ کریں ۔ گھروں ، مساجد ، کاروباری مراکز میں توبہ و استغفار اور دعاﺅں کا اہتمام کریں ۔ کرونا وائرس نے حکومتی نااہلی اور ناکام معاشی حکمت عملی سے مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن ، ذخیرہ اندوزی دو چند کردی ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے لاہور میں شہریوں میں سینی ٹائزر بھی تقسیم کیے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس