Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)15مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ استحصالی نظام و کرپٹ قیادت سے نجات اور شریعت کے نظام کے نفاذ کے بغیر محنت کشوں سمیت ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔مہنگائی سے لیکر کورونا وائرس دین سے اور اللہ و اس کے رسول صہ سے بغاوت پر مبنی سامراجی نظام کا نتیجہ ہے۔ نجات صرف پلٹ آنے اور دین پر عمل کرنے میں ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ این ایل ایف کے مرکزی صدر شمس الرجمان سواتی۔ جنرل سیکرٹری شاہد ایوب، سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ ودیگر ذمہ داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت دنیامیں اسلام و کفر کی جنگ جاری ہے اس جنگ میں ٹریڈ یونین و محنت کش طبقہ ایک مورچہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ این ایل ایف کو نظریاتی جدوجہد کو تیز، قرآن کی دعوت کو عام اور لادینیت کی سازشوں کو ناکام بنانے و اسلامی حکومت کے قیام کے لیے اپنا کردارادا کرنا ہوگا کیوںکہ آپ نے جہاں روزے نماز حج کی تلقین کی وہاں پر مدینے میں مثالی اسلامی حکومت بھی قائم کرکے دکھائی۔محنت کش کو اللہ کا دوست کہا گیا ہے۔ صوبائی امیر نے زور کہ حکومت محنت کشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور ملز وکارخانوں سمیت مالکان کو محنت کشوں کو جائز حقوق فراہمی کو یقینی بنائے 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس