Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کرونا وائرس اللہ کے غضب کی نشانی ہے اس سے بچنے کا بہترین ذریعہ توبہ و استغفار ہے، راشد نسیم


لاہور14مارچ 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ خود کو دنیا کی سپر طاقتیں کہنے والے بھی ان دیکھے وائرس کے سامنے بے بس ہیں ۔ دنیا بھر کے سائنسدان اور ڈاکٹر ناکامی اور بے بسی کی تصویر بنے لوگوں کو موت کے منہ میں جاتا دیکھ رہے ہیں ۔ یہ اللہ کے غضب کی نشانی ہے اس سے بچنے کا بہترین ذریعہ اجتماعی توبہ و استغفار ہے ۔ عالم اسلام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے انسانو ں کو اللہ سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
راشد نسیم نے کہاکہ کرونا کے وبا ئی مرض سے بچنے کے لیے پانچ وقت نماز پڑھنا ، باوضو رہنا، صابن سے بار بار ہاتھ دھونا اور توبہ و استغفارکو معمول بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری انسانیت کے لیے ایک وارننگ ہے کہ اللہ کی طرف پلٹ آئیں ۔ تمہاری ترقی اور سائنسی ایجادات تمہیں موت کے منہ میں جانے سے بچا نہیں سکیں ۔ اللہ کا خوف اور اس کی خوشنودی و رضا کے حصول کے لیے ہمہ تن مصروف عمل رہنا تمام بیماریوں اور پریشانیوں کا علاج ہے لہٰذا دنیا کو وبائی امراض اور آفات و بلیات سے بچنے کے لیے اپنے خالق و مالک کی طرف رجوع کرنا چاہیے
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس