Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت بلدیاتی اداروں کو مالی وانتظامی اختیارات دیکرعوام کے بنیادی مسائل کوحل کرے،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)14مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت شہر کے روڈ راستوں کی صورتحال بہتر اور بلدیاتی اداروں کو مالی وانتظامی اختیارات دیکر عوام کے بنیادی مسائل کوحل کرے، سڑکوں میں گڑھے اور خستہ حالی سے نہ صرف عوام کو مشکلات بلکہ گاڑیوں سمیت قوم کا بڑا نقصان ہورہاہے۔سارہ گھانچی فاﺅنڈیشن کے تحت گڑھے بھر و اورعوامی شعوربیدارکرنے کی مہم قابل تعریف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں گھانچی فاﺅنڈیشن کے صدر غلام محمد گھانچی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گھانچی فاﺅنڈیشن کے صدر غلام محمد گھانچی عرف گلوبھائی نے کہا کہ عوام کی لاپرواہی ،حکومتی عدم توجہ اور بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے شہر کی بڑی بڑی سڑکیں خستہ ہالی اور جگہ جگہ گڑھے پڑجانے کی وجہ سے عوام سخت مشکلات میں ہیں، معمولی کام کرنے کی بجائے دوبارہ مکمل سڑک کی تعمیر سے ملک کا بڑا بجٹ اسی میں خرچ ہوجاتا ہے،ہم نے ”گڑھے بھرو، ملک بچاﺅ“ کے نام سے عوامی بیداری کی مہم شروع کی ہوئی ہے، اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہے ہیںمگر یہ کام حکومت احسن طریقے سے کرسکتی ہے۔صوبائی امیر نے گھانچی فاﺅنڈیشن کے صدر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے بلدیاتی ناظمین اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران کو اس طرف توجہ مبذول کرانے کے ساتھ حکومتی اداروں کو بھی گڑھے بھرو ملک بچاﺅ کی تجاویز پر غور کرنے کی درخواست کرے گی کیونکہ سڑکوں پر گڑھے پڑجانے کی وجہ سے عوام اذیت کا شکار،گاڑیاں تباہ اور پیٹرول زیادہ خرچ ہونے کی وجہ سے قوم کا بڑا نقصان ہورہا ہے،معمولی خرچ اور گڑھے بھرنے سے پیٹرول کی بچت،گاڑیاں محفوظ اورعوام کا بڑا فائدہ ہوگا۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اورمحمد اشرف گھانچی بھی ساتھ موجود تھے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس