Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

لوکل گورنمنٹ کے قیام کے بغیر گلی محلے کے مسائل کا حل ممکن نہیں،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


12 مارچ 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہدنے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے قیام کے بغیر گلی محلے کے مسائل کا حل ممکن نہیں۔سابقہ ادوار اور موجودہ حکمرانوں نے اپنے دعوؤں کے بر عکس لوکل گورنمنٹ کو ہمیشہ مفلوج رکھا ہے۔دنیا بھر میں شہروں کے مسائل کے حل کا دارومدار لوکل اداروں فعالیت پر ہوتا ہے۔ہر دورے حکومت کے حکمران طبقے نے ان اداروں کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔اقتدار میں آکر بیٹھنے والی ہر پارٹی چپڑاسی رکھنے کا اختیار بھی نیچے دینے کے لیے تیار نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک سنٹر گورنمنٹ سوسائٹی لاہور کی سالانہ تقریب برائے دستار بندی، حفاظ کرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے کے نعرے اور ان کا طرزعمل واضح طور پر منافقانہ ہے۔ضلعی ناظم اور ڈسٹرکٹ اسمبلی کو ختم کرنے سے اس نظام کی روح تک متاثر ہوتی ہے۔لوکل حکومت کو عملی طور پر بیوروکریسی کے تابع کردیا گیا ہے۔نوازشریف حکومت نے سپریم کورٹ کی مداخلت پر لوکل حکومتوں کے انتخابات تو کروادئیے لیکن عملی طور پر انہیں مفلوج رکھا۔ انہوں نے کہا کہ شہر لاہور سمیت ملک کے بڑے بڑے شہر بھی صفائی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ،سیوریج،تجاوزات اور ٹریفک کے بدترین مسائل کا شکار ہے جو حکومتی
اداروں کی ناہلی کا ثبوت ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس