Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

22 مارچ کو مہنگائی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،محمد حسین محنتی


کراچی/ کوٹری(اسٹاف رپورٹر)12مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاکہ مہنگائی اور کورونا وائرس اللہ کا عذاب ہے جس نے عام آدمی کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔فرسودہ نظام اور نااہل قیادت کی وجہ سے 72 سال سے پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔حکومت چوروں کو تو این آر او دیکر سرپرستی جبکہ غریب عوام پر مہنگائی و ٹیکسیز کی بھرمار کرکے ان سے زندہ رہنے کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے جوکہ انکی غریب دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 22 مارچ کو مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ تبدیلی اور عوام کو مسائل سے نجات صرف شریعت کا نظام اور دیانتدار قیادت ہی دلاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹری اور خدا کی بستی میں جماعت اسلامی کے تحت مہنگائی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ قبل ازیں انہوں نے نوری آباد، جام شورو، خداکی بستی اور کوٹری میں دعوتی و تنظیمی اجتماعات سے بھی خطاب کیا۔ صوبائی نائب قیم و سابق ایم پی اے عبدالوحید قریشی، امیرضلع جام شورو حافظ صالح بھرٹ، قیم ضلع حافظ خلیل کورائی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اور مقامی امراءبھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پیٹرول قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی اور کم ازکم 30 سے 40 روپے فی لٹر کم کرکے مہنگائی کو کنٹرول اور عوام کو ریلیف دیا جائے،انہوں نے کہاکہ تبدیلی اور تحریکی کام کو آگے بڑھانے کے لیے ذمہ داران کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ جس کے لیے لوگوں کی ذہن سازی بہت ضروری ہے اور دعوت و تبلیغ کے بغیر یہ کام آگے نہیں بڑھ سکتا۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس