Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کتاب انسان کی بہترین دوست اوراسلامی تہذیب کی پہچان ہے،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) 11مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کتاب انسان کی بہترین دوست اور علم واسلامی تہذیب کی پہچان ہے، دینی کتب خانوں کے ذریعے صرف کتاب ہی نہیں محبتوں کو بھی آگے بڑھانا چاہئے، کتاب دوستی کے کلچر کو عام کرنے کے حوالے سے تحریک محنت کاکردار قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں تحریک محنت پاکستان کے تحت قائم اسلامی کتاب گھر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری انجم رفعت اللہ، تحریک محنت کے محمد اسماعیل اور شمشاد احمدنے بھی خطاب کیا، جبکہ ضلعی نائب امراءسید وجیہ الحسن، خورشید انور،قیصر جمیل ایڈوکیٹ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنابھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ ومیڈیا کے دیگر ذرائع کے منفی استعمال سے لوگ کتب بینی سے دور ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل اپنی تہذیب وکلچر اور شاندار خاندانی روایات سے ناآشنا ہوتے جارہے ہیں، اسلئے ہم سب کو اپنی رخشندہ روایات کو برقرار رکھنے کیلئے کتب بینی کو فروغ دینا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کو بھی تحریک محنت کے اسلامی کتاب گھر دسمیت کتب خانوں اور لائبرری کلچر کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،تاکہ کتب بینی اورکتاب کلچرکوفروغ مل سکے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس