Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


10مارچ 2020ء لاہور( )امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہدنے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست اور تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ۔ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ بے لگام مہنگائی ہے ۔ کمرتوڑ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے 18فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبورہیں ۔ غریب آدمی بھوک و فاقہ کی وجہ سے خود کشی کر رہا ہے جبکہ نوجوان اپنی ڈگریاں جلانے پر مجبور ہیں ۔ غریب عوام علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں ۔ نت نئے ٹیکسوں نے عوام کا جینا دو بھرکر دیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین، افتخار احمد چوہدری، اظہر بلال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمودالاحد، عبدالعزیز عابد،عمر شہباز ،سیکرٹری اطلاعاعت جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی ۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تبدیلی کے دلفریب نعروں نے پوری قوم کو شدید مایوس کردیا ہے ۔ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکمرانوں نے ان کا تسلسل ثابت ہوئے ہیں ۔ مسائل کم ہونے کی بجائے ان میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ نا اہل حکومتی ٹیم بیان بازی اور نعروں اور دعووں سے ملکی مسائل کرنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ عوام فاقوں اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سے سودی نظام کو ختم کیا جائے ۔ ٹیکسوں کی شرح کو کم کیا جائے تاکہ غریب سکون کا سانس لے ۔ غیر پیداواری خرچے کم کئے جائیں تاکہ ترقیاتی بجٹ بڑھ سکے ۔ وزیراعظم سمیت تمام پارلیمانی ممبران کی تنخواہوں کے بل کو واپس لیا جائے ۔ مہنگائی میں کمی کے لئے حکومت سبسڈی کا اعلان کرے ۔ بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی کی جائے تاکہ پیداواری خرچے کم ہوں ۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ کسان کو سستے نرخوں پر بیج، کھاد اور ادویات کی فراہمی کی جائے ۔ تعلیم کومفت کیا جائے تاکہ غریب کا بیٹا تعلیم حاصل کر سکے صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کو مفت کیا جائے ۔ بیروز گاری کے خاتمے کے لئے کاروباری طبقے کو مراعات دی جائیں ۔ نئی انڈسٹری لگانے کے لئے ٹیکس فری زونز بنائے جائیں ۔ ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کو فوری گرفتار کرو ا کر خون چوس آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ۔ ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ عوام نے جماعت اسلامی پر اعتما د کیا تو ہم بنائیں گے ایسا ملک جو حقیقی طور پر خلافت راشدہ کا نمونہ ہوگا ۔ کرپشن، لو ٹ مار، ظلم و استحصال اور عیاشیوں کی ہر شکل مٹا ئیں گے ۔ ہر شہری کو خوراک، لباس، مکان، تعلیم اور علاج کی ضمانت دیں گے ۔ رزق حلال کے دروازے با آسانی کھول دیں گے ۔ سود کا خاتمہ اور جائزذراءع سے ملک کی دولت بڑھائے اور منصفانہ تقسیم کرے عوام کے لیے سستا انصاف اور
ظالموں کے لئے کڑا احتساب ہوگا ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس