Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دے،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) 10مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے حکومت سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی عالمی منڈیوں میں خام کروڈ آئل کی قیمت میں زبردست کمی اور فی بیرل صرف 35ڈالر تک پہنچنے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی حساب سے کم نہ کرنا تشویش ناک ہے۔ موجودہ حکومت مکمل طور پر عوام دشمن ثابت ہوچکی ہے، عالمی منڈی میں جب خام تیل کی فی بیرل قیمت 60ڈالر تھی تب پاکستان میں پیٹرول 80روپے فی لٹر تھا جبکہ اس وقت 35ڈالر فی بیرل ہونے کے باوجود ملک میں پیٹرول 115روپے فی لٹر فروخت ہورہا ہے جوکہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ آٹے،چینی،بجلی،گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد پہلے ہی عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے اس وقت جب قدرت نے حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے تو پھر بھی آئی ایم ایف کی فرمائش پر منتخب کردہ معاشی ٹیم تیل کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کی بجائے تمام تر فائدہ حکومت کو پہنچانے اور قرضوںکی ادائیگی کیلئے مختص کرنا عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ تیل کی گرتی ہوئی قیمت سے جہاں پاکستان کی صنعتوں کو زبردست فائدہ پہنچے گا وہاں ملک کے معاشی حالات میں بھی بہتری آنے کی امید پیدا ہوئی ہے جو کہ پاکستان کیلئے نعمت خداوندی ہے ،اس صورتحال کا مہنگائی، بیروزگاری اور آٹا،چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے متاثر ہونے والے عوام کو بھی بھرپور فائدہ پہنچانے کیلئے حکومت کو فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم 30روپے فی لٹر کمی کرکے عوام دوستی کا ثبوت اور قوم کو ریلیف دینے کا انتظام کرنا چاہئے تاکہ مہنگائی سے پسی ہوئی عوام سکھ کا سانس لے سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یکم اپریل کا انتظار کرنے کی بجائے حکومت فوری طور پر رواں ماہ میں ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے تاکہ عوام کا بھی موجودہ حکومت پر اعتماد بحال ہوسکے، کیوں کہ عوام خوشحال ہونگے تو ملک خوشحال ہوگا۔ صوبائی رہنماءنے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق15مارچ سے 20مارچ تک سندھ کا بھرپور دورہ کریں گے،مہنگائی کے خاتمے،عوامی رابطوں اور مو ¿ثرافراد سے ملاقاتوں کے ذریعے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت اور کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس