Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومتی سرپرستی میں ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) 09مارچ 2020جماعت اسلامی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلام وکلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک میں حکومتی سرپرستی میں ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کیا جارہا ہے، حج فارم میں عقیدہ ختم نبوت خانہ میں تبدیلی، نصاب تعلیم میں ترمیم اور بے حیائی کا فروغ اس کی واضح مثال ہے، اسلامی جمعیت طلبہ باکردار وصالح نوجوانوں کی تنظیم ہے، جمعیت تعلیمی اداروں میں پرامن ماحول، طلبہ کے اندر دینی شعور کو اجاگر اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ قائد ؒ کا اسلامی فلاحی اور جمہوریت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں محمد محسن گھمرو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ پاکستان کا نوجوان الللہ کا انعام اور امید پاکستان ہے، ہر تبدیلی میں نوجوانوں کا بڑا کردار ہے، صوبائی امیر نے جمعیت کے وفد پر زور دیا کہ وہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی ماحول،پرامن فضا بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر طلبہ یونین بحال کرکے طلبہ کو اپنا جمہوری وآئینی حق دے
قیم صوبہ کاشف سعید شیخ نے وزیرعلی جمالی کو ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردی
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس