Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کرونا وائرس کے خوف و ہراس کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہم ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


9فروری 2020ء
لاہور( )امیر جماعت اسلامی لاہور و صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال نے کہا کہ کرونا وائرس کے خوف و ہراس کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہم ہے۔ثریا عظیم (وقف) ہسپتال نے لاہور کے لوگوں میں کرونا وائرس آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کی رضاکار ٹیمیں لاہور کے مختلف بڑے چوکوں اور شاہراؤں پر لوگوں کو آگائی دیں گی۔اسلام کے سنہری اصولوں پر چلنے والے افراد ان وباؤں سے خود ہی محفوظ ہو جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نے ثریاعظیم (وقف) ہسپتال میں جان لیوا کروناوائرس کی آگاہی مہم کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال افتخار احمد چوہدری،ایم ایس ثریا عظیم (وقف) ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور
عبد العزیز عابد، فیاض احمد فیضی،محسن بشیر،انچارج کرونا وائرس آگاہی مہم ثریا عظیم (وقف) ہسپتال محمد اویس سرور و دیگر موجود تھے۔ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اپنے ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہنا گندگی سے اپنے آپ کو بچانا،چھینکنے اور تھوکنے میں احتیاط کرنے سے اس جان لیوا وائرس سے بچایا جاسکتا ہے۔ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال اس وائرس کے وعلاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کی قیمتوں میں سینکڑوں گنا ہ اضافہ قابل مذمت ہے۔حکومت اس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔
جماعت اسلامی لاہور کے زیر انتظام چلنے واے ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کرونا وائرس کے سدباب کے لیے حکومت سے ہرطرح کا
تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ جماعت اسلامی کا ہر فرد خدمت خلق کیلئے اپنے آپ کوپیش کرتا ہے
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس