Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

چند سیکولر خواتین عورت مارچ کے نام پر معاشرے میں بے حیائی پھیلارہی ہیں،محمد جاوید قصوری


8مارچ 2020
لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا وعدہ کیا تھا۔آج ملک میں عورت مارچ کے نام پر چند سیکولر خواتین بے ہودہ سلوگنز کے ساتھ معاشرے میں جو بے حیائی پھیلائی رہی ہیں وہ قابل مذمت ہے۔ پاکستان میں خاندانی نظام کو تباہ کرنے والے ملکی اساس اور مذہبی اقدار دونوں سے کھیل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو ہر محاذ پر بری طرح مایوس کیا ہے۔ پاکستان کے دو قومی تشخص کو پامال کرنے کی خاطر ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں اور حکومت وقت ان کی مکمل پشت پناہی کررہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو آزاد خیال اور دین بیزار ریاست نہیں بننے دیں گے۔ مغرب زدہ خواتین کو جب مغرب میں کسی باپردہ خاتون کو تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ نظر کیوں نہیں آتا؟۔ اور انہیں جموں و کشمیر اور فلسطین میں خواتین،بچوں پر بھارت اور اسرائیل کے ظالمانہ مظالم کیوں دکھائی نہیں دیتے۔؟ انہوں نے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں انگریزوں اور ہندؤں کے کلچر کو فروغ دینے والوں کا قلع قمع کیا جائے اور حقیقی معنوں میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ اللہ اور اس کے رسول کا نظام ہی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ اور اس کو اختیار کرکے ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک خواتین کے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کرسکتا۔ 52فیصد آبادی پاکستان کی ترقی میں اپنا انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ آزادی نسواں کے نام پر مکروہ کھیل کھیلا جارہا ہے۔ اس کو ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان کی غیور اور بہادر خواتین نے مغربی ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس