Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مہنگائی کیخلاف جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) 05مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے تحت جمعہ 6مارچ کو بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی اور حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کیخلاف کراچی تا کشمور سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،مظاہروں سے مرکزی صوبائی اورمقامی رہنما خطاب کریں گے۔احتجاجی مظاہروں میں مہنگائی کیخلاف قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی جبکہ علماءکرام بھی اپنے خطاب جمعہ میں حکومتی نااہلی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اظہار خیال کریں گے۔ دریں اثناءصوبائی امیر محمد حسین محنتی نے مہنگائی کیخلاف جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے، مہنگائی سمیت تمام مسائل کا واحد حل ملک میں قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس