Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلام اورنظریہ پاکستان ہی ملک کی ترقی اورعوامی مسائل کا حل ہے،محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) 04مارچ 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلام اورنظریہ پاکستان ہی ملک کی ترقی اورعوامی مسائل کا حل ہے۔ریاست مدینہ طرزحکومت کے دعویدارحکمران ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے پرتلے ہوئے ہیں حج فارم میں ختم نبوت خانہ ونصاب تعلیم کی تبدیلی اورحکومتی سرپرستی میں بے حیائی کا فروغ اس کی واضح مثال ہے۔سندھ حکومت کوہستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت سمیت پانی،صحت وتعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کرپشن فری اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ سیدناحضرت بلال رضہ میں جماعت اسلامی ضلع جام شورو کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔امیرضلع حافظ محمدصالح،نوری آباد کے امیرڈاکٹر امتیازاحمد پالاری اورسیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا بھی موجود تھے۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے نوری آباد سمیت کوہستان میں اپنی مدد آپ اوراہل خیرکی تعاون سے علاقے میں پانی کے کنویں اورنسل نو کوقرآن کی روشنی سے منورکرنے اورتعلیم وتربیت کے لیے مساجدومدارس قائم کئے ہیں۔نعمت اللہ خان سے سینیٹر سراج الحق تک جماعت اسلامی کی قیادت نے اپنے کام وکردار سے ثابت کیا ہے کہ موقع ملا تووہ ملک وقوم کی تقدیربدل دیں گے۔صوبائی امیر نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی کے قریب ہونے کے باوجود یہاں کے غریب عوام صحت وتعلیم،روڈ راستے اوردیگرزندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیںجوکہ تیسری بار سندھ پرحکمرانوی کرنے والی پیپلزپارٹی کی قیادت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔امیرضلع نے سالانہ منصوبہ بندی ودیگرتنظیمی رپورٹ پیش کی جبکہ صوبائی امیرنے امیرضلع حافط محمد صالح کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد دی۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس