Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نعمت اللہ خان ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک تحریک اور جہد مسلسل کا نام ہے،محمد حسین محنتی


تھرپارکر(نامہ نگار) 02مارچ 2020جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نعمت اللہ خان نے غربت و افلاس کے مارے پیاسے تھر کی تقدیر بدلنے کے لیے انقلابی اقدامات کئے۔تھر الخدمت ہسپتال، پانی کے کنویں اور چونرا اسکول کے ذریعے تھر کے عوام کی قسمت بلدلنے کی کوشش کی۔ جن کی خدمات کراچی سمیت پورے ملک خاص طور تھری عوام فراموش نہیں کرسکتے۔نعمت اللہ خان ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک کردار تحریک اور جہد مسلسل کا نام ہے جس نے اپنی پوری زندگی حق کے غلبے بدی کے خاتمے اور انسانیت کی بے لوث خدمت میں خرچ کردی۔مرحوم نعمت اللہ خان سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ تھر میں دعوت دین کی جدوجہد اور انسانیت کی خدمت والے مشن کو آگے بڑھایا جائے تاکہ ان کی روح کو راحت مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت المرکز اسلامی مسلم کالونی مٹھی میں مرحوم نعمت اللہ خان کی یاد منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع تھرپارکر میر محمد بلیدی، الخدمت کے صدر محمد ایوب چارو، قیم ضلع عبدالباسط چارو، عبدالماجد کمبہار ودیگر مقامی ذمہ داران نے بھی نعمت اللہ خان کی زندگی و کردار پرروشنی ڈالی۔قبل ازیں قرآن خوانی اور ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔مولانا میرمحمد بلیدی نے اپنے خطاب میں کہاکہ نعمت اللہ خان نے تھرپاکر میں افراد سازی اور رضائے الاہی کی خاطر اپنی زندگی قربان کرنے والی ٹیم تیار کی۔ جو لوگ دین کے غلبے کے لیے کام کرتے ہیں وہ آزمائش سے ضرور گذرتے ہیں مگر دنیا و آخرت کی کامیابی ان کا مقدر بنے گی۔ تمام مقررین نے نعمت اللہ خان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کیا۔۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس