Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید پچاس روپے فی لیٹر کمی کی جائے،محمد جاوید قصوری


2 مارچ 2020
لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے جس رفتار سے مہنگائی میں اضافہ کیا ہے۔ اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 19فیصد تک گر چکی ہیں۔جبکہ حکمرانوں کی جانب سے محض 5روپے کمی ناکافی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں پچاس روپے مزید کمی جائے گا۔ حکمرانوں کی جانب سے جس تبدیلی اور خوشحالی کے خواب عوام کو دکھائے گئے تھے، وہ سب چکنا چور ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کی سخت شرائط پورا کرنے کے لیے عوام پر آئے روز ٹیکسوں کا بوجھ بڑھارہے ہیں۔ پوری قوم کو لنگر خانوں، پناہ گاہوں اور احساس پروگرام پر لگایا جارہا ہے۔ یہ تمام محض ڈنگ ٹپاؤ اقدامات ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹھوس بنیادوں پر مہنگائی کنٹرول کرنے کی حکمت عملی وضع کی جائے۔ صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملکی ترقی کا پہیہ چل سکے اور ایسا کرنے سے ہی عوام کی زندگی میں خوشحالی اور ملک ترقی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل بحرانوں کا شکار ہے۔ حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ نااہل حکمرانوں نے ملک و قوم کے مستقبل کو داؤ پر لگادیا ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی سے ہار س ٹریڈنگ کے کلچر کو تقویت ملے گی جوکہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ چونکہ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوگئے ہیں اس لیے ملک کے اندر موجودہ حالت میں قبل از وقت نئے انتخابات کا آپشن بھی موجود ہے۔ 22کروڑ عوام نے تحریک انصاف کی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا ہ میں حکومتی کارکردگئی انتہائی مایوس کن ہے۔مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو تحریک انصاف کی نااہل اور نالائق حکومت سے چھٹکارہ چاہے۔اور نئے انتخابات کے ذریعے مستقبل کی قیادت کا نتخاب ہی اس مسئلے کا حل ہے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس