Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قرآن وسنت کے احکامات پر عمل کر کے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


2 مارچ 2020ء
لاہور ( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہدنے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے احکامات پر عمل کر کے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔ قرآن و سنت کے نظام میں ہی مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن اور معیشت کی بحالی سمیت تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار حکمران دلفریب نعروں سے قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔ اقتدار سے قبل عوام سے کیے گئے تمام دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا حرام کردیا ۔ آج کا نوجوان امت کی امیدوں کی کرن اور امید پاکستان ہے ۔ قرآن وسنت کے نفاذ کے ذریعے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے ۔ انہوں نے موجودہ حالات میں ملکی معاشی ابتری،ڈالر کی اونچی اڑان، تیل،گیس سمیت تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم کی سنجیدگی کا اندازہ حکومتی وزرا بے بنیاد بیانات اور سابقہ ادوار کے حکومتوں پر تنقید سے لگایا جا سکتا ہے ۔ عمران خان سابق حکمرانوں کا احتساب کریں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھی حقیقی معنوں میں اقدامات کریں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ عوام کو مزید مہنگائی کی خوشخبری دینے اورمزید ٹیکسز لگائے جانے کی اطلاعات پہنچانے والے حکمرانوں کو سابق حکمرانوں کا حشر یاد رکھنا چاہیے ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے، اقتدار نہ ہونے کے باوجود ہم نے عوام کی خدمت کی ہے،عوام کو اب بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے اور غربت میں اضافے، مہنگائی کے سونامی کو مسلط کرنے کے بجائے
دیانتدار اور کرپشن سے پاک لوگوں کو آگے لانا چاہیے تاکہ ملک اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس