Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے غربیوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


 یکم مارچ 2020ء
لاہور ( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کمر توڑ مہنگائی میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔ ریاست مدینہ اور تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے غربیوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی زون 173 کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع ارکان میں امیر علاقہ غربی لاہور محمد شفیق ملک ، امیرزون 173 چوہدری عبدالواحد ، سیکرٹر ی زون نثار احمد عابد سمیت ارکان جماعت نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے ارکان ِ ِ ، کارکنان اور ورکرز کو کسی جاگیردار، سرمایہ دار وڈیرے،پیر، وزیر کا غلام نہیں بنایا بلکہ نبی کریم کا سچا عاشق اللہ تعالیٰ کا بندہ اور فرمانبردار بننے کی تربیت دی ہے ۔ جماعت اسلامی کے ساتھ منسلک افراد کی جدوجہد کا اولین مقصد خدمت خلق اور ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست اور جدوجہد کا مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں برائی کرنا مشکل ہو، جہاں سود کے راستے بند ہوں ، فحاشی و عریانی نہ ہو، جہاں حکومت، سیاست معیشت اور معاشرے میں اسلام اور اس کی تعلیمات ہوں اور ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست بنایا جا سکے اور ہم اس منزل کے حصول کیلئے اپنے اسلاف کی طرح اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ یہ ملک اسلامی نظام کے لیے بنا ہے اور اسلامی نظام ہی اس ملک کا مقدر ہے ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں ناکام طرز حکمرانی نے لوگوں کو بھوک، افلاس اور بے روزگاری و مہنگائی کے ہاتھوں فاقے کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ حکمرانوں کے ایک کروڑ نوکریاں ، 300 سو ڈیمز کی تعمیر، غربیوں کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں ۔ سابقہ حکمرانوں کی طرح قوم نے تبدیلی کا سونامی بھی دیکھا لیا اب قوم کے پاس جماعت اسلامی کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان جماعت ،ووٹراور سپورٹر رابطہ عوام مہم کو تیز کریں اور ہر خاص و عام ، گلی ، محلے میں ہر گھر اور ہر فرد تک جماعت اسلامی کا منشور پہنچائیں ۔ اگر تمام کارکن اور ووٹرز سپورٹر اپنے حصے کا کام اللہ کی رضا اور خوشنوی کیلئے محنت کےساتھ کریں تو بلدیاتی الیکشن میں کامیابی ہمارا مقدر ہو گی ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس