Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کرے گی، محمد حسین محنتی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) 29 فروری 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور کورونا وائرس سمیت قدرتی آفات آزمائش اور ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں۔ ان تمام مسائل سے نجات اور کامیابی کا راستہ دین فطرت پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ حج فارم میں ختم نبوت خانے میں تبدیلی ریاست مدینہ طرز حکومت کے دعویداروں کا اصل چہرا قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔جس کی آڑ میں وہ یہودی ریاست کی طرف پیش رفت اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف مہم اور رابطہ عوام کے ذریعے اصلاح معاشرہ اور اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔ دین سے دوری اور حکومتی سطح پر بے حیائی کو فروغ وجہ سے آج امت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امین مسجد ٹنڈو الہ یار میں ضلعی و مقامی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر محض 45کروڑ ڈالرز کے حصول کیلئے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کرنے کی یقین دہانی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، مہنگائی جوں کی توں،آٹے ،چینی ،دالوں سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوئی ہے، حکومت یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے۔ جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کرے گی، عوام کو ظالم اور بے حس حکمرانوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے، کارکنان مہنگائی،بدامنی، کرپشن کیخلاف عوام کو احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، بلدیاتی انتخابات کی مو ¿ثر منصوبہ بندی اور عوام کو جماعت اسلامی کے دیانت، امانت اور خدمت سے آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی سکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، امیر ضلع دیدارحسین بہرانی و مقامی امیر عبدالوحید قائمخانی سمیت دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔صوبائی امیر نے ذمہ داران پر زور دیاکہ وہ مہنگائی کے خلاف مہم ، رابطہ عوام مہم کی بھرپور منصوبہ بندی اور حکومت کے ظالمانہ عوام دشمن اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس