Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پی ٹی آئی کی حکومت نے بدترین مہنگائی سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


27 فروری 2020ء
لاہور ( )امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ غریبوں کا معاشی قتل ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بدترین مہنگائی سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے ۔ پیٹرول،بجلی،گیس اور روزمرہ استعمال کی چیزوں کی مسلسل مہنگائی عمران خان کے ویژن کی مکمل ناکامی ہے ۔ جماعت اسلامی لاہور سینیٹر سراج الحق کے وژن کے مطابق آئندہ ماہ مارچ میں کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف مارگئی مہنگائی کے سلوگن سے روڈ کارواں کا انعقاد کرے گی ۔ شہر بھر کی یونین کونسلوں میں کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں پروگرامات کمیٹی کے اجلاس میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئراخلاق احمد، نائب امراء ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، انچارج پروگرامات کمیٹی چوہدری محمود الاحد، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور مرزا عبدالرشید، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر عہدیدارن نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب خود کہا کرتے تھے کہ قیمتیں بڑھا کر ریونیو اکھٹا کرکے حکومت چلانا تو نالائق اور نا اہل لوگوں کا طریقہ رہا ہے اور آج وہ خود اس پر عمل پیرا ہیں ۔ تبدیلی سرکارینے 18 ماہ کے اپنے دورے اقتدار میں اپنی نا اہل ٹیم کی بدولت ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ریکارڈ بدترین مہنگائی نے غریبوں کے چولہے بند کردیئے ہیں ۔ اگر وزیر اعظم کا دوافراد کا کچن 2 لاکھ میں گزارا نہیں کرسکتا تو 15 ہزار والا ملازم کہاں جائے ۔ ملک کی 80 فیصد آبادی
دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس